گوجرانوالہ: موٹرسائیکل میں چادر پھنسنے سے گرنیوالی ساس بہو کو ڈالے نے کچل ڈالا

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) موٹرسائیکل کی چین گراری میں چادر پھنسنے سے سڑک پر گرنے والی ساس اور بہو کو پیچھے سے آنیوالے لوڈر ڈالے نے کچل ڈالا، بتاےا گےا ہے کہ فتومنڈ کا رہائشی منیر اپنی والدہ نسیمہ بی بی اور بیوی رخسانہ کے ہمراہ موٹر سائیکل پر اپنے رشتے دار کی فوتیدگی پر گکھڑ گیا ہوا تھا جہاں سے واپسی پر جی ٹی روڈ منڈیالہ موڑ کے قریب موٹر سائیکل پر پیچھے بیٹھی ہوئی نسیمہ بی بی کی چادر اچانک چین گراری میں پھنسنے سے نسیمہ بی بی اور رخسانہ سڑک پر گر گئیں جنہیں پیچھے سے آنیوالے تیز رفتار لوڈر ڈالے نے کچل ڈالا جس سے دونوں خواتین موقع پر ہی جاں بحق ہو گئیں پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد نعشیں ورثاءکے حوالے کر دی ہیں ۔