مسلم لیگ (ن) سے نو سالہ رفاقت ختم شازیہ اورنگزیب پیپلز پارٹی میں شامل اسمبلی نشست سے استعفیٰ نہیںدونگی

پشاور (بیورو رپورٹ) پاکستان مسلم لیگ (ن) سے مستعفی ہونے والی خاتون رکن صوبائی اسمبلی شازیہ اورنگزیب نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا ہے تاہم انہوں نے واضح کیا ہے کہ وہ اسمبلی کی نشست سے استعفیٰ نہیں دیں گی۔ انہوں نے کہا انہیں پشیمانی ہے نو سال ایسی پارٹی میں گزارے جو ورکروں کی نہیں مخصوص لوگوں کی پارٹی ہے۔ انہوں نے یہ اعلان گذشتہ روز پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر انور سیف اللہ کی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس میں کیا ان کے ہمراہ مریم گنڈا پور اور صفیہ اسرار نے بھی پی پی پی میںشمولیت کا اعلان کیا۔