لاڑکانہ میں بولان ایکسپریس پر حملے کی کوشش ریلوے ٹریک پر نصب بم ناکارہ بنا دیا گیا

 لاڑکانہ( آن لائن )لاڑکانہ میں بولان ایکسپریس پر حملے کی کوشش ناکام بنادی گئی۔ریلوے ٹریک پر نصب بم ڈسپوزل سکواڈ نے ناکارہ بنادیا۔ پولیس کے مطابق لاڑکانہ ریلوے سٹیشن سے ایک کلو میٹر دور ریلوے ٹریک پر دیسی ساختہ بم نصب کیا گیا تھا۔ سٹیشن پر رات گئے بولان میل پہنچی تھی جو کوئٹہ سے کراچی جارہی تھی تاہم ٹرین کی آمد سے قبل بم برآمد کرکے اسے ناکارہ بنا دیا گیا۔ کوٹری میں ٹیلی گرام پھاٹک کے قریب نامعلوم افراد نے نجی کمپنی کی گاڑی جلادی تاہم کوئی جانی نقصا ن نہیں ہوا۔