نارووال: آسمانی بجلی گرنے سے معمر خاتون جاں بحق
نارووال (نامہ نگار) بارش کے دوران آسمانی بجلی گرنے سے معمر خاتون جاں بحق ہوگئی۔ بتایا گیا ہے کہ محلہ امین کالونی کی 78 سالہ حمیدہ بی بی گھر کی چھت پر برآمدے میں سو رہی تھی کہ اچانک آسمانی بجلی اس پر گری جس سے خاتون اور اس کی چارپائی جل کر خاکستر ہوگئی۔