لندن کی اہم شاہراہوں کے گرد رنگ برنگی بھیڑوں نے ڈیرہ ڈال لیا
لندن (نیٹ نیوز) برطانوی دارالحکومت لندن کی اہم شاہراہوں اور تاریخی مقامات کے گرد آجکل رنگ برنگی بھیڑوں نے ڈیرہ ڈالا ہوا ہے۔ زیادہ حیران ہونے کی کوئی ضرورت نہیں کیونکہ یہ یھیڑیں کسی احتجاجی دھرنے کا حصہ نہیں بلکہ بیمار بچوں کیلئے امداد جمع کرنے کی غرض سے پیش کئے گئے آرٹ پراجیکٹ کا حصہ ہیں۔