میونسپل کمیٹی عیسیٰ خیل کیلئے تحریک انصاف اشرف خان کو چیئرمین نامزد کرے:ورکرز کا مطالبہ
میانوالی عیسیٰ خیل (نامہ نگار) تحریک انصاف عیسیٰ خیل کے ورکرز نے مطالبہ کیا ہے میونسپل کمیٹی عیسیٰ خیل کے پی ٹی آئی کے کونسلر محمد اشرف خان لنگر خیل کو میونسپل کمیٹی عیسیٰ خیل کا چیئرمین نامزد کیا جائے۔ کیونکہ اشرف خان ایک متحرک اور فعال ورکر ہے اور اچھی شہریت رکھنے والا کونسلر ہے۔ اشرف خان کے ساتھیوں نے کہا کہ حکومتی ن لیگ کے لوگ عیسی خیل میں کونسلرز کی وفاداریاں خریدنے اور بدلنے کے لمبے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر رہے ہیں ہم ان کا مقابلہ کرینگے۔