میانوالی: مدرسہ کیلئے چندہ مانگنے والا شخص گرفتار
میانوالی( نامہ نگار) دینی مدرسہ کیلئے چندہ مانگنے والے شخص کو گرفتارکرکے چندہ کی رقم اور موٹر سائیکل قبضہ میںلے کر مقدمہ درج کرلیا گیا، تفصیل کے مطابق چھدرو شہر میںموجودگی کے دوران چھدرو پولیس کو مخبر نے اطلاع دی کہ محمد عرفان ساکن واں بھچراں موٹر سائیکل پر سوار ہوکر ڈیرہ طور باز خیل میں مدرسہ کے ساتھ کھڑے ہوکر چندہ مانگ رہا ہے، پولیس نے موقع پرپہنچ کر محمدجہانگیر کی موجودگی میں محمد عرفان سے دریافت کیا تو اس نے تسلیم کیا کہ وہ چندہ مانگتا ہے، پولیس نے چندہ کی جمع شدہ رقم 450روپے اور موٹر سائیکل قبضہ میںلے کر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔