تعلیم، صحت سمیت بنیادی سہولتوں کی فراہمی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے.

خبریں ماخذ  |  ویب ڈیسک
تعلیم، صحت سمیت بنیادی سہولتوں کی فراہمی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے.

چک امرو :صداقت کی سیاست کو دوام بخشا جائے ۔ تعلیم صحت کی سہولتیں اور انصاف کی فراہمی موجودہ حکومت کی ترجیحات میں شامل ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن کی رہنما روبینہ حافظ شبیر نے ایک تعلیمی تقریب سے خطاب کرتے کیا جس میں طلبہ طالبات والدین اور سول سوسائٹی کی خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی انہوں نے کہا کہ یہاں جھوٹ کی سیاست کا رواج پڑ گیا ہے جو کہ ملک کی جڑیں تک کھوکھلی کر رکے رکھ دے گا وقت آگیا ہے کہ عوام دھوکہ بازوں کو اچھی طرح پہچان لیں کیونکہ پی ٹی آئی کی قیادت نے آج تک مسائل کی نشاندہی نہیں کی صرف اپنی سیاست کا فوکس وزیر اعظم کو ہٹانے پر رکھا۔ مزدوروں کسانوں اور خواتین کو معاشرے کے در آمد افراد بنانا حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔ دنیا پاکستان کی معاشی اصلاحات پر اعتماد کررہی ہے۔ تعلیمی نظام کو جدید دور سے ہم آہنگ بنانے کی ضرورت ہے اور معیاری تعلیم کے فروغ کے لئے حکومت ترجیحی بنیادوں پر کام کررہی ہے ۔