میانوالی: بیٹی اور سابق داماد کو غیرت کے نام پر قتل کر دیا

میانوالی، چکڑالہ(نامہ نگاران) غیرت کے نام پر سابق داماد اور بیٹی کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ ملزم اشرف کا بھانجا اکرام شہزاد جو اسکا سابق داماد بھی ہے،نے اپنی بیوی کو طلاق دیدی تھی اور اپنی چھوٹی سالی حدیقہ کو 2ہفتے قبل بھگا کر لے گیاتھا۔دونوں ہی چند روز قبل گھر واپس آئے تھے جس کے رنج پر اور سالی کو بھگا لے جانے پر ملزم اشرف نے اپنی بیٹی حدیقہ اور داماد شہزاد کو انہی کے گھر جا کر قتل کر ڈالا۔ تھانہ چکڑالہ پولیس نے مقتول کے بھائی فرید کی درخواست پر ملزم اشرف کیخلاف مقدمہ درج کر لیا۔