میانوالی‘ قصور میں سرچ آپریشن‘ 188 مشتبہ افراد گرفتار‘ اسلحہ و منشیات برآمد

میانوالی+ قصور (آئی این پی+ نامہ نگار) پولیس اور حساس اداروں کا مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن‘ 188 مشتبہ افراد گرفتار۔ منشیات اور ناجائز اسلحہ برآمد۔ پولیس اور حساس اداروں نے میانوالی کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کیا سرچ آپریشن کے دوران 175 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا جبکہ آپریشن کے دوران اسلحہ اور منشیات بھی برآمد کرلی گئی۔ علاوہ ازیں قصور میں سرچ آپریشن کے دوران 88 گھروں اور 5 ہوٹل کو چیک کیا گیا‘ 140 افراد سے پوچھ گچھ کی گئی اور متعدد مشکوک افراد کی بائیو میٹرک ویری فیکیشن کی گئی جبکہ 13 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا‘ گرفتار مشتبہ افراد سے تفتیش جاری ہے۔
سرچ آپریشن