.افغانستان: امریکی بمباری‘ پاکستان میں فورسز پر حملوں میں ملوث مجلس عسکری کا کمانڈر اختر محمد ہلاک
کابل (نوائے وقت رپورٹ) افغانستان کے علاقے منگروئی برمل میں امریکی فوج کی بمباری سے مجلس عسکری کا چیف کمانڈر اختر محمد ہلاک ہو گیا۔ طالبان کمانڈر پاکستان میں سکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث تھا۔ طالبان ذرائع نے اختر محمد کی ہلاکت کی تصدیق کر دی۔