جنسی سکینڈل میں ملوث برطانوی وزیر دفاع مائیکل فیلن نے استعفا دیدیا
لندن(این این آئی) جنسی سکینڈل میں ملوث برطانوی وزیردفاع مائیکل فیلن نے خاتون صحافی کے گھٹنے پر 15 برس پہلے ہاتھ رکھنے کا اعتراف کرلیا،عہدے سے استعفا دیدیا ۔برطانوی میڈیا رپورٹ کے مطابق جنسی سکینڈل کے حوالے مائیکل فیلن نے خاتون صحافی کو ہراساں کرنے کے اعتراف کیا اور کہا کہ میں اخلاقی طور پر گری ہوئی حرکت کی۔انہوں نے مزید کہا کہ خاتون صحافی جولیا ہارٹلے نے مجھے خبردار کیا تھاکہ اگر پھر میں نے ہاتھ رکھا تو منہ پر مکا مار دے گی ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانوی پارلیمنٹ کے کئی اراکین کو جنسی سکینڈل کا سامنا ہے ۔