عمر 98 برس تھی، 2003ء میں کراچی آئیں اور مزار قائد پر حاضری دی، وہ قائد کی اکلوتی بیٹی تھیں

لندن (نوائے وقت رپورٹ) بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی صاحبزادی دینا واڈیا لندن میں انتقال کر گئیں۔ خاندانی ذرائع کے مطابق دینا واڈیا قائداعظم محمد علی جناح کی اکلوتی صاحبزادی تھیں۔ دینا واڈیا 15 اگست 1919ء میں پیدا ہوئی تھیں۔ دینا واڈیا 2003ء میں کراچی آئی تھیں اور قائداعظم کے مزار پر حاضری دی تھی۔ دینا واڈیا نے 98 سال عمر پائی۔