اقوام ِمتحدہ کے سالانہ اجلاس سے بھارتی وزیر ِخاجہ سشماسوراج نے بھارتی مظالم پرپردہ ڈالنے جیسا احمقانہ اور فریب زدہ بیان دے کردنیا کے ا نسانیت نوازاورپرامن حلقوں کے زخموں کو تازہ کردیا'ان کا کہنا کہ'پاکستان نے دنیا کودہشت گرد بھارت نے ڈاکٹرزاورانجینئرز دئیے؟'جبکہ حقیقت اِس کے برعکس ہے جب وہ اقوام ِمتحدہ میں پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کررہی تھیں تواقوام ِمتحد ہ کی بلڈنگ کے باہر کشمیری بھارتی فوج کے مقبوضہ کشمیرمیں جاری ظلم وستم کےخلاف زبردست مظاہرے کررہے تھے'عالمی میڈیا کو بتایا جارہا تھا کہ بھارت کس قدرظالمانہ طرز ِعمل اپنا کرکشمیریوں کے خلاف انسانی حقوق کی پائمالیاں کررہا ہے ‘ سشما نے اقوامِ متحدہ میں جب یہ کہا کہ 'پاکستان نے دنیا کودہشت گرداور بھارت نے ڈاکٹرزاورانجیئنرز دئیے ہیں تو فورا ً ہمارا فرض بن گیا ہم بھی دنیا کوبتا ئیں کہ گزشتہ 70 برسوں کے دوران بھارت سے پاکستان میں کیا کچھ 'ایکسپورٹ' کیا ہوگیا ہے‘آج اگر امریکاسمیت دیگر مغربی ممالک میں بھارت سے ڈاکٹرز‘انجینئرزگئے ہیں تواِس میں نئی دہلی حکومت کی کوئی ”اہلیت“ نہیں‘یہ بھارتی نژاد ڈاکٹرز اورا نجینئرزبھارت میں جاری 'ہندوتوا' کی جنونی اور متشدددانہ ماردھاڑ کی پریشانیوں سے محفوظ رہنے کی وجہ سے اپنا دیش چھوڑنے پر مجبورہوئے ہیں'بھارت نے دنیا کو کچھ دیا ہے جس سے بھارت کا چہرہ روشن اورچمکدار ہونے کی بجائے تاریک سے تاریک تراگر ہوتا چلا جارہا ہے تواِس میں بھارتی متشددانہ پالیسیوں کا بڑا حصہ ہے'بھارت نے دنیا کو’آرایس ایس’ نامی متشدد تنظیم دی ‘جس کے انڈوں میں سے بجرنگ دَل'وشواہندوپریشد جیسی اورکئی درجن بھر جنونی تشدد کا پرچارکرنے والی قصاب نما تنظیمیں نکلی ہیں اِن ہی فرقہ ورانہ جنونی تنظیموں کاسیاسی ونگ دنیا کودھوکہ دینے کے لئے 'بی جے پی' ہے ،جس نے پورے دیش میں'ہندوتوا' اور'سنگھ پریوار' کے نام پرگرجاگھروں کوڈھایا آگ لگاکر ا±نہیں خاکستر کیاراہبوں اورعورتوں اوربچوں کو زندہ نذر ِآتش کیا ، ایڈوانی کی قیادت میں 'رتھ یاترا' نکلوائی گئی، جس میں شریک لاکھوں جنونی ہندوو¿ں نے چند ماہ بعد ایودھیا میں مسلمانوں کی تاریخی بابری مسجد کو دن دہاڑے ریاستی حکام کی موجودگی میں زمین بوس کیا یہ ”بھارتی کارناموں“ کی اصل داستانیں ہیں'بھارت نے دنیا کو گجرات کے گودھرا کیمپ کے قتل ِعام کا اصلی کردار قصاب نریندرامودی دیا' آج کل بھارت کا وزیراعظم بنا بیٹھا ہے'بھارت نے دنیا کو 'امیت شا' دیا ،جس نے آخری خبروں کے آنے تک نجانے کتنے مسلمانوں کوسرعام قتل کروانے کی انسانیت سوز سرگرمیاں جاری رکھی ہوئی ہیں'بھارت میں مسلمانوں کایہ قتل 'گاورکھشا'نامی تنظیم کے ہندوغنڈے ریاستی سرپرستی میں کررہے ہیں'اقلیتوں کاجینا بھارت میں تنگ کردیا گیا ہے' بھارت میں رہنا ہے تو'گھر واپسی' کے نام پررہنا ہوگا'یعنی نہ عیسائی بھارت میں رہ سکتا ہے نہ مسلمان نہ سکھ نہ ہی بد ھ مت سے تعلق رکھنے والوں کے لئے بھارت میں کوئی جائے پنا ہ ہے'بھارت نے دنیا کو اگرکچھ دیا ہے توبھارتی جاسوسوں کی فوج ظفرموج دی ہے' 1971 دسمبر میں بھارت نے مکتی باہنی نام کے غنڈے مشرقی پاکستان بھیجے 'جنہوں نے پاکستان کو دولخت کیا' لاکھوں پاکستانی بنگالی مسلمانوں کا قتل ِعام کرایا گیا بھارت کے 'ڈسکریڈٹ' پراِس کے علاوہ جو 'شرمناک ایکسپورٹیڈ' مال ہے' اس میں کلبھوشن یادیو ہے' سربجیت سنگھ اورکشمیر سنگھ ہے'رویندا کوشک ہے'رام راج' سرجیت سنگھ اورگربخش رام ہے'اِن میں سے کوئی بھی بھارتی ڈاکٹریا بھارتی انجینئر نہیں ‘، یہ سبھی کے سبھی 'را' کے جاسوس اور تخریب کار تھے ۔آپ غلط بیانی بلکہ جھوٹ بول رہی ہیںدہشت گردی ایک عالمی مسئلہ ہے' جس سے دنیا کے ہرملک سے زیادہ پاکستان کوفرنٹ لائن پرسامنا کرناپڑرہا ہے'اصلیت کوچھپانے جیسی بچگانہ باتیں کرنے سے اصلیت کے خدوخال خوبخود سے نمایاں ہونے لگتے ہیں'امریکی غیرجانبداراور مغربی ممالک کے غیرجانبدار انصاف پسند حلقے پاکستان کوآج دیکھتے ہیں تووہ یہ دیکھ اورسمجھ رہے ہیں کہ پاکستانی فوج نے جرات مندی اوربے پناہ دلیری کی تاریخ سازعسکری مثالیں قائم کرکے کم ازکم اپنے ملک کے اندر اور اپنی سرحدوں میں بھارت اورافغانستان سے 'امپورٹس' ہونے والی دہشت گردی کا سرکچلنے میں بہت ہی جلد اہم کامیابیاں سمیٹیں وہاں پاکستانی قوم اورپاکستانی سیکورٹی اداروں نے اپنے ہزاروں پاکستانیوں کی قربانیاں بھی دی ہیں'وادی ِراجگال میں تادم ِتحریردہشت گردوں سے پاکستانی فوج نبردآزما ہے'ہاں بات رہ گئی ہے پاکستان کودنیا اگردیکھتی ہے تواِس کا ایک قابل ِفخراورروشن ترین پہلواب زیادہ تیزی سے دنیا کے سامنے آنے لگا ہے 'مودی کی قیادت میں دنیا بھرمیں مزید بدنام ہونے والی فاشسٹ ریاست بھارت نے انسانیت کی فلاح وبہبود اورعظمت ِانسانیت کے لازم احترام کے لئے کوئی نیک نامی نہیں کمائی'جوپاکستان کے نصیب میں آئی ہے' بھارت کی جنونی اورمتشدد تنطیموں نے توعالمی شہرت ِیافتہ 'مادرٹریسا' کو بھی نہیں بخشا' ا±نہیں بھی فرقہ وارانہ فہرست میں ڈال دیا افسوس!ان کی عمربھرکی طویل تاریخی سازانسانی خدمات کو تسلیم ہی نہیں کیا گیا آرایس ایس نے ا±ن کی کیسی مٹی پلید کی'کاش شسما سوراج خود ایک عورت ہونے کے ناطے ہی'مادرٹریسا' کے احترام کارتی برابرہی کوئی احساس کرلیتیں؟مگروہ توصرف فرقہ وارانہ سیاست کرنا ہی جانتی ہیں ان کے پاس دل نام کی شائد کوئی چیز ہے ہی نہیں ہے؟' دنیا کوپاکستان نے'عبدالستارایدھی' دیا'دنیا کوپاکستان نے ڈاکٹرعبدالسلام دیا'دنیا کو پاکستان نے'ارفع کریم' جیسی عظیم دختر دی'دنیا کوپاکستان نے'ملالہ یوسف زئی' جیسی اعلیٰ لائق وفائق بیٹی دی'دنیا کوپاکستان نے پی ایچ ڈی آرگینک کیمیا دان ڈاکٹر سلیم الزماں جیسی شخصیت دی ہے دنیا کوپاکستان نے ڈاکٹرمحبوب الحق جیسا عظیم اورنابغہ روزگار عالمی معیشت دان دیا'دنیا کوپاکستان نے ا نسانی حقوق کے لئے اپنی زندگی کی آخری سانسیں عطا کرنے والے اختر حمید خان جیسی قدآور شخصیت دی'دنیا کوپاکستان نے عالمی شہرت ِیافتہ جرمن نڑاد 'ڈاکٹررتھ کیتھرنا مارتھا فاو¿'جیسی شخصیت دی' جنہوں نے1962 سے مستقلا ًپاکستان میں رہنے کو پسند کیا' یہ پاکستان کا اعزازقابل ستائش اعزازہے'کھیلوں کی دنیا میں پاکستان کا نام روشن کرنے والے ماضی کے عظم کھلاڑیوں میں فضل محمد' سمیع اللہ'مشتاق محمداور عمران خان'جاوید میانداد'اصلاح الدین'محمد حنیف' شاہدآفریدی کے علاوہ ظہیر عباس اور جن کے نام ہمارے ذہن میں اِس وقت نہیں آرہے انہوں نے ہرعہد میں پ±رامن پاکستان کا پرچم دنیا بھر میں لہرا کر جہاں اپنے کھیل کی دھاک بٹھا ئی وہیں ا±نہوں نے پاکستان کا نام روشن کیا'اسکوائش کی دنیا میں کیسے ہاشم خان'جہانگیرخان'جان شیرخان اورقمرالزماں کے ریکارڈ ساز کارناموں کوبھلا یا جا سکتا ہے؟ ایک شرط پرکہ ایسوں کے ذہنوں میں سشماسوراج اور آرایس ایس جیسی ذہنیت رکھنے والی پاکستان مخالف فرسودہ سوچ اورکہنہ فکرکا کوئی شائبہ اگر موجود نہ ہو ‘ پاکستان نے دنیا کو ڈاکٹر 'نرگس ماولوالا' جیسی فلکیاتی سائنس دان سے روشناس کرایا جو میسا چوسٹس انسٹیٹیوٹ برائے ٹیکنالوجی (MIT) کے 2010 میں 'میک آرتھر' فیلو ٹیم کا حصہ تھیں' جس ٹیم نے 'امواج ِثقل' کا اولین مشاہدہ کیا تھا تنگی ِکالم کا خیال کرتے ہوئے ہم اتنا ہی لکھ پائے ہیں دنیا کو یہ سب بتانا ہمارا فریضہ تھا کہ بھارتی جھوٹے'لغواوربے بنیاد پروپیگنڈے کا تشفی جواب تو بروقت دیا جاسکے' دنیا کو یہ بتایا جاسکے کہ ’بھارت ایک فاشسٹ ملک ہے ‘جوصرف پاکستان کےخلاف پروپیگنڈا کرناجانتا ہے مس شسماسوراج کی شائد کچھ تسلی ہوہی گئی ہوگی؟' مگر جناب !تعصب اورزہریلے تعصب کا کسی کے پاس علاج نہیںہے ۔
میرے ذہن میں سمائے خوف کو تسلّی بخش جواب کی ضرورت
Apr 17, 2024