نئی سیاسی صف بندیوں کا آغاز
پانامہ لیکس سے ملک بھر میں شروع ہونے والے سیاسی ہنگاموں کی گھن گرج سے پورے ملک کی طرح خان بیلہ بھی گونجتا رہا ،اس کے بعد عدالتی فیصلے کے باعث مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف کی نا اہلی اور احتساب عدالت میں جاری پیشیوں کے دوران الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے سال2018ء میں ہونے والے عام انتخا بات کے شیڈول کے اعلان کے بعد خا ن بیلہ سمیت پورے علاقے میں سیاسی درجہ حرارت بڑھ گیا ،جسکی وجہ سے عوامی جمہوری اتحاد سمیت دیگر علاقائی سطح پر اتحاد سامنے آنے لگے ،جس کی وجہ سے عوام میں جوش و خروش بڑھ رہا ہے موجودہ سیاسی حالات کے منظر نامے میں پی پی پی یا اس کے جیالے واضح طور پر نظر نہیں آرہے تاہم اس جماعت سے وابستہ خا ن بیلہ یونین کونسل کے وائس چیئر مین قاضی باسم سراج متحرک نظر آرہے ہیں،انہیں رئیس عبدالستار چیئرمین یونین کونسل خا ن بیلہ کی رفاقت بھی حا صل ہے تاہم وہ عوام کو درپیش مسائل کے حل میں فنڈز کی عدم دستیابی جیسے مسائل سے دو چار ہیں ،اس وقت ان کے سامنے شہر میں صفائی اور سیوریج کے مسائل کے علاوہ گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول خا ن بیلہ کے راستے کا مسئلہ چیلنج بن کر سامنے آچکا ہے،تاہم وہ اپنے والد قاضی سراج احمد کی سیاسی بصیرت اور قاضی احمد سعید ایم پی اے کے اثرورسوخ اور رابطوں کا قیمتی اثا ثہ رکھتے ہیں ،اسی طرح خا ن بیلہ میں پاکستان مسلم لیگ ن مخادیم محسن آباد مخدوم مبین احمد ضلعی وائس چیئرمین ضلع رحیم یار خا ن ،مخدوم مسعود عالم ایم پی اے اور مخدوم احمد عالم انور سابق وفاقی وزیر کی قیادت میں متحرک اور عوامی رابطہ مہم میں مصروف ہے ان کے دامن سے وابستہ قاضی محمد ظفر نوید نے خا ن بیلہ شہر میں ترقیاتی کا موں کی بھر مار کرنے کے علاوہ اپنے ذاتی خرچ پر مسلم لیگ سیکرٹریٹ قائم کرکے آفس آنے والے شہریوں کو درپیش مسائل کے حل کی خا طر دن رات کام شروع کیا ہوا ہے جس کی وجہ سے پاکستان مسلم لیگ ن علاقے میں ہرسطح پر متحرک نظر آتی ہے۔خان بیلہ میں ن لیگ کے دوسرے اہم سیاستدان رئیس عبدالمالک سابق چیئرمین خا ن بیلہ ،رئیس طاہر محمود چیف آف رئیس برادری ،رانا محمد یونس ،سید مصطفے اقبال ،ڈاکٹر محمد اشفاق رائو ،سید افضال حسین شاہ ،ڈاکٹر سید حبیب الرحمن نقوی ،سید مجیب الرحمن ،سردار حاجی ارشد خا ن چانڈیہ ،سردار عامر نواز خا ن چانڈیہ سابق ٹکٹ ہولڈر ن لیگ و دیگر رہنماہیں جو کہ مخادیم محسن آبادکی رہنمائی و سرپرستی میں عوام کے مسائل حل کرنے میں کوشاں نظر آتے ہیں پی ٹی آئی خا ن بیلہ سمیت تحصیل لیاقت پور میں منظم جماعت کی طرح سامنے آئی ہے چند روز قبل پی ٹی آئی جنوبی پنجاب کے جنرل سیکرٹری عون عباس بپی و صدر جنوبی پنجاب نواب اسحاق خا ن خاکوانی نے خا ن بیلہ کی اہم سیاسی شخصیت و رہنما پی ٹی آئی ڈاکٹر نذیر احمد صدیقی کو مسلسل دوسری مرتبہ تحصیل صدر پی ٹی آئی تحصیل لیاقت پورنامزد کرنے کے علاوہ جنر ل سیکرٹری محمد عباس رسول گجر ،سینئر نائب صدرعباس خان چانڈیہ،سینئر نائب صدر محمد کاشف ببر ،نائب صدرمیاں شفقت حسین بھٹہ،نائب صدر جام محمد شاہد،نائب صدر بلال خاور ،نائب صدرمیاں امیر بخش ،جوائنٹ سیکرٹری عاشق خان گوپانگ ،جوائنٹ سیکرٹری محمود خان یوسف زئی،جوائنٹ سیکرٹری مہر سیف اللہ،جوائنٹ سیکرٹری جمیل احمد اعوان ،تحصیل صدر یوتھ ونگ محمد آفتاب،انفارمیشن سیکرٹری خواجہ محمد رائوف،سیکرٹری فنانس خواجہ وزیر احمد ،سیکرٹری لائیر ونگ قاضی محمد صبیح ،تحصیل صدر خواتین ونگ عابدہ شاہین ،تحصیل صدر اقلیت پپورام کا نوٹیفیکیشن جاری کرکے تحصیل لیاقت پور کی سیاست میں ہلچل مچا دی ،ڈاکٹر نزیر احمد صدیقی نے تحصیل صدر منتخب ہوتے ہی تحصیل بھر کے شہروں اور دیہاتوں کے دورے شروع کرتے ہوئے ہر یونین کونسل میں پی ٹی آئی کی تنظیم سازی کا منظم آغاز کردیا ہے ،جس کے تحت وہ یونین کونسل سطح پر 16افراد کی باڈی تشکیل دینے کے علاوہ یوتھ کے بھی16عہدیداران کا نوٹیفیکیشن جاری کرتے ہوئے تحصیل بھر میں ایلڈر کونسل ،مصالحتی کونسل اور ایگزیکٹو کونسل تشکیل دینے جارہے ہیں ،جس کی خا طر انہیں سید اقبال حسین شاہ ،محمد قاسم ،شوکت حسین ،محمد جاوید ملانہ سعیدی ،احسان درانی ،خواجہ محمد حسن ،ڈاکٹر رانا محمد اکرم ،محمد حسن ببل زرگر ،جام محمد اکرم سرکی جیسے متحرک اور دوستوں کی رفاقت بھی حاصل ہے ،ڈاکٹرنذیر احمد صدیقی کو یہ اعزاز بھی جاتا ہے کہ ان کی وجہ سے پوری تحصیل میں پی ٹی آئی ایک پیج پر کھڑی ہے ان کی جانب سے جاری تنظیم سازی کے نتیجہ میں تحصیل بھر میں 3ہزار سے زائد بننے والے ٹائیگرز پی ٹی آئی کا قیمتی اثا ثہ ثا بت ہونگے جو کہ ملک کی کسی بھی تحصیل میں ورکرزکی سب سے بڑی تعداد ہوگی توقع کی جارہی ہے کہ آنے والے الیکشن میں متوالوں اور جنون کے درمیان مقابلہ ہو گاجس کا سہرا ڈاکٹر نزیر احمد صدیقی کو جائے گا جو کہ عمران خان کے حقیقی سپاہی ثا بت ہو ئے ہیں ۔