بک شیلف....سید فصیح اقبال۔ ایک لیجنڈ ایک عہد ساز شخصیت ۔تاج محمد نعیم

سید فصیح اقبال ڈیلی ”زمانہ“ اور ڈیلی ”بلوچستان ٹائمز“ کے چیف ایڈیٹر ہیں۔ بلوچستان اور اس کے عوام کی فلاح و بہبود اور ترقی کے لئے انہوں نے ہر پلیٹ فارم سے بلوچستان کا مقدمہ لڑا ہے۔ وہ نہ صرف اخبارنویس بلکہ بطور سینیٹر ایک کامیاب سیاستدان بھی رہ چکے ہیں۔ وہ پرنٹ میڈیا کی نمائندہ تنظیم APNS کے 2 مرتبہ جبکہ ”سی پی این ای“ کے 6 مرتبہ صدر منتخب ہو چکے ہیں۔ ڈیلی ”زمانہ“ کے سابق کارکن اور سید فصیح اقبال کے ذاتی دوست و ممدوح تاج محمد نعیم نے ان کی زندگی کے کچھ گوشوں پر زیر تبصرہ کتاب‘ سید فصیح اقبال۔ ایک لیجنڈ ایک عہدساز شخصیت ‘ میں روشنی ڈال ہے۔ کتاب میں کئی تاریخی تصاویر کو بھی شامل کیا گیاجس سے کتاب کی خوبصورتی دو چند ہوئی ہے۔ کتاب کی ضخامت 75 صفحات ‘ قیمت 250 روپے اور ملنے کا پتہ الحمد پبلی کیشنز‘ رانا چیمبرز‘ سیکنڈ فلور‘ لیک روڈ لاہور (محمد شفیق سلطان)