نیسپاک کی شاندار کامیا بی کے 40 سال

نیسپاک کی تشکیل 70 کی دہائی میں عمل میں لائی گئی۔ تازہ اعدادوشمار کے مطابق 30 نومبر 2013 تک نیسپاک 3400 منصوبوں پر کام کرچکی ہے جن کی کل لاگت 9600 ارب روپے بنتی ہے۔
اپنے قیام کے پہلے ہی سال نیسپاک نے بین الاقوامی سطح پر کام کرنا شروع کر دیا اور افریقہ میں کامیابی سے منصوبے مکمل کیے جس کے بعد اس نے پیچھے م±ڑ کر نہیں دیکھا۔ اب تک نیسپاک 36 ممالک میں 500 سے زائد منصوبوں پر مشاورتی خدمات فراہم کر چکی ہے۔ ان ممالک میں افغانستان، آذربائیجان، بحرین، بنگلہ دیش، کیمرون، چڈ، ڈومینیکا، ایتھوپیا، گیمبیا، گھانا، گنی، ایران، عراق، قازقستان، کرغستان، لیبیا، نیپال، نائجیریا، عمان، پاکستان، قطر، یمن، سعودی عرب، سینیگال، سری لنکا، سومالیہ، سوڈان، شام، تاجکستان، تنزانیہ، تھائی لینڈ، ترکی، ترکمانستان، متحدہ عرب امارات اور ازبکستان شامل ہیں۔ غیرملکی منصوبے نیسپاک کی مجموعی آمدن کا 30 فیصد ہے۔ گزشتہ چالیس سال کے دوران اپنے ابتدائی ترقی و استحکام کے مراحل طے کرتے ہوئے 30 نومبر 2013 کو نیسپاک کی افرادی قوت 4100 تک پہنچ چکی ہے۔ جن میں سے 3000 کے قریب پروفیشنل اور پیرا پروفیشنل جبکہ باقی تعداد دیگرعملے پر مشتمل ہے۔ نیسپاک کواس بات پرفخر ہے کہ مشاورتی انجینیئرنگ کے شعبے میں ا±تارچڑھاو? کے باوجود اسکے پاس بہترین ماہرین کی ٹیم ہے جو انجینئرنگ کے مختلف شعبوں میں مہارت رکھتے ہیں۔ یہ ماہرین نیسپاک کیلئے ریڑھ کی ہڈی کا درجہ رکھتے ہیں۔ نیسپاک ان ماہرین کی مہارت اور کام کے ساتھ لگن کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ دوسری ملکی اور غیر ملکی مشاورتی فرموں کے مقابلے میں نیسپاک کیلئے یہ سب سے بڑا اعزازہے کہ اقتصادی ترقی اور انجینئرنگ سے متعلق تقریبا تمام شعبوں میں یہ اپنی خدمات فراہم کر سکتی ہے۔ یہ ایک بہت بڑا اعزاز ہے کہ ہماری کمپنی کلائنٹس کے کسی بھی منصوبے پر ہر طرح سے ماہرانہ مشاورتی خدمات ایک چھت تلے فراہم کر سکتی ہے۔ نیسپاک کا ہیڈ آفس لاہور میں واقع ہے جبکہ اسکے دفاتر کراچی، اسلام آباد، کوئٹہ اور پشاور میں واقع ہیں۔ ملک سے باہر منصوبوں پر کام کرنے کیلئے ہم نے سعودی عرب، عمان، ایران، قطر اور افغانستان میں بھی اپنے دفاتر قائم کر رکھے ہیں۔ تمام بیرون ممالک قائم دفاتراوران کاعملہ بھرپور طریقے سے مختلف منصوبوں پرخدمات فراہم کررہا ہےاوران ممالک میں موجود اپنے کلائنٹس کا اعتماد جیتنے کیلئے کوشاں ہے۔ اس حوالے سے نیسپاک نے یہ حکمت عملی اپنا رکھی ہے کہ یہ موجودہ افسران جو کہ اعلیٰ عہدوں پرفائزہیں انکی مستقل تربیت کا انتظام کرتی ہے۔ اسکے علاوہ ایسے نئے پروفیشلز کو نیسپاک کا حصہ بنایا جاتا ہے جو جدید سائنس اور انجینیئرنگ کے علوم میں مہارت رکھتے ہیں۔
نیسپاک میں مینیجنگ ڈائریکٹر کا عہدہ سنبھالنے کے بعد میرا یہ عزم ہے کہ میں کمپنی کی مزید ترقی کے لیے کام کروں گا۔ اس حوالے سے تمام سٹاف نے مجھ پر مکمل اعتماد کا اظہار اور بھرپور تعاون کی یقین دہانی کی ہے۔ نیسپاک کاروبار کی ترقی اور اضافے کیلئے ٹھوس اقدامات پر یقین رکھتی ہے۔ مشاورتی شعبے میں وسیع تجربہ، تحقیق کی لگن، مہارت اور بہترین خدمات فراہم کرنے کے جذبے کی وجہ سے نیسپاک کو مشاورتی انجینئرنگ کے شعبے میں ایک نمایاں مقام حاصل ہے۔ مزید یہ کہ نیسپاک بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی اپنا دائرہ کار بڑھا رہی ہے۔ اس حوالے سے یہ ایسے ملکوں میں سرگرم ہے جہاں ترقیاتی کاموں کی اشد ضرورت ہے جیسے کہ لیبیا، سوڈان، یمن، اور ابو ظہبی۔ دیگر ممالک میں جہاں نیسپاک کو کام کرنے کی دعوت دی گئی ہے وہاں بھی نئے دفاتر کھولنے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔ اس حوالے سے برطانیہ ایک اہم ملک ہے جہاں نیسپاک یورپین ماہرین کے ساتھ مل کر انجنئیرنگ مشاورتی کے شعبے میں اپنی خدمات فراہم کریگی۔ اگر برطانیہ میں نیسپاک کے دفتر نے کام کا آغاز کر دیا تو یہ نیسپاک اور حکومت پاکستان کیلئے بہت بڑا اعزاز ہو گا کیو نکہ یہ 100 فی صد پاکستانی کمپنی ہے۔