سعودی عرب نے کوسوو کو آزاد ریاست تسلیم کرنے کا اعلان کر دیا

مکہ مکرمہ (نمائندہ خصوصی) سعودی عرب نے کوسوو کو آزاد ریاست کی حیثیت سے تسلیم کرنے کا اعلان کر دیا۔ سعودی وزارت خارجہ کے ذمہ دار ذرائع نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کوسوو کے عوام کے ساتھ ثقافتی و دینی روابط کی بنیاد پر سعودی عرب نے کوسوو کو بحیثیت آزاد ریاست تسلیم کر لیا اور توقع ظاہر کی کہ یہ اپنے پڑوسی ممالک کے ساتھ بہتر تعلقات قائم کرتے ہوئے امن و استحکام کے راستے پر گامزن رہے گا۔