امام کعبہ فضیلة الشیخ محمد کا جناب مجید نظامی کی اہلیہ کے انتقال پر اظہار افسوس

مکہ مکرمہ (مبشر لون استادانوالہ سے) امام کعبہ فضیلة الشیخ محمد بن عبداللہ السبیل نے نوائے وقت گروپ کے ایڈیٹر انچیف جناب مجید نظامی کی اہلیہ مرحومہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اللہ رب العزت سے دعا کی کہ وہ مرحومہ و مغفورہ کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا کرے۔ ان کے درجات بلند اور ان کی بخشش سمیت مجید نظامی ان کی صاحبزادی اور ان کے دیگر پسماندگان عزیز و اقارب و احباب کو یہ صدمہ جانکاہ ہمت واستقامت سے برداشت کرنے اور صبر جمیل کی توفیق عطا فرمائے۔