سعودی عرب کے بعض علاقوں میں خشک سالی، نماز استسقا ادا کی گئی

مکہ مکرمہ (مبشر اقبال لون استادانوالہ سے) سعودی فرمانروا خادم حرمین شریفین شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز آل سعود کی اپیل پر گزشتہ روز سعودی عرب کے تمام شہروں، قصبوں اور بستیوں میں نماز استسقا ادا کی گئی۔ نماز استسقا کا سب سے بڑا اجتماع مسجد الحرام میں ہوا۔ ایوان شاہی کی طرف سے اعلامیہ جاری کیا گیا تھا کہ مملکت سعودی عرب کے بعض علاقوں میں خشک سالی کی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔ لہٰذا خادم حرمین شریفین شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز آل سعود نے سعودی شہریوں اور غیر ملکیوں سے کہا تھا کہ وہ نماز استسقاءادا کریں تاکہ اللہ تعالیٰ باران رحمت نازل فرمائے۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ پاکستانیوں کی کثیر تعداد نے نماز استسقاءکے بعد باب کعبہ (ملتزم) پر کھڑے ہو کر اپنے وطن عزیز پاکستان میں لوڈ شیڈنگ کے خاتمہ اور بارش کے نزول کے لئے بھی خوب دعا کی۔