انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ سکاٹ لینڈ کے صدر حاجی محمد صادق گلاسکو میں انتقال کر گئے

مکہ مکرمہ (نمائندہ خصوصی) انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ سکاٹ لینڈ کے صدر حاجی محمد صادق گلاسکو میں قضائے الٰہی سے انتقال کر گئے (انا للہ و انا الیہ راجعون) ان کی عمر 85 سال تھی۔ مرحوم گلاسکو میں مسجد و مدرسہ تعلیم الاسلام اور بچیوں کے مدرسہ عالمات کے علاوہ ہمشیریہ ضلع ہزارہ پاکستان میں مدرسہ خدیجة الکبریٰؓ کے سرپرست تھے۔ ایک عظیم محب وطن پاکستان تھے انہوں نے کئی اسلامی تحریکوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ شیخ حرم مولانا محمد مکی حجازی، انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ کے امیر مرکزیہ فضیلة الشیخ مولانا عبدالحفیظ مکی، نائب امیر ممتاز اسلامی مفکر مولانا ڈاکٹر سعید احمد عنایت اللہ، مولانا اسعد محمود اور مولانا عبدالر¶ف ملک نے حاجی محمد صادق کے انتقال پر دلی صدمے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کی وفات علمائے کرام اور مذہبی اور دینی حلقوں کے لئے عظیم المیہ ہے اور یہ خلا شاید پھر کبھی پر نہ ہو سکے۔ ان رہنما¶ں نے حاجی محمد صادق کی وفات کو عالم اسلام کے لئے ایک ناقابل تلافی نقصان قرار دیا اور مرحوم کے لئے دعا کی۔ دریں اثناءگلاسکو سے مولانا حبیب مولانا اسلم، صابر بھائی اور ثاقب بھائی نے بھی حاجی صادق کی وفات پر گہرے رنج و الم کا اظہار کیا۔