فلاح انسانیت فاونڈیشن کے زیر اہتمام 5 روزہ پروفیشنل ریسکیو کورس اختتام پذی`ر
اہور (صباح نیوز)فلاح انسانیت فاونڈیشن کے زیر اہتمام ریسکیو ٹریننگ انسٹیٹیوٹ واپڈا ٹاون میں 5 روزہ پروفیشنل ریسکیو کورس اختتام پذیر ہوگیا ۔ ریسکیو کورس میں پنجاب، سندھ، خیبر پی کے اور آزاد کشمیر سے امدادی رضاکار شریک ہوئے جن کو سیلابوں، زلزلوں، حادثات اور دیگر ایمرجنسی حالات میں ریسکیو کرنے کی تربیت دی گئی۔ فلاح انسانیت فاونڈیشن کے چیئرمین حافظ عبدالروف نے کہا کہ ایف آئی ایف ملک بھر میں ایک لاکھ نوجوانوں کو ریسکیو ٹریننگ کروانے کا ہدف رکھتی ہے۔