20 دینی جماعتوں کا گستاخانہ مواد پر امریکی سفیر کو طلب کرنے کا مطالبہ
لاہور (خصوصی نامہ نگار) 20 بڑی دینی جماعتوں کے رہنماﺅں علامہ محمد ممتاز اعوان، مولانا محمد الیاس چنیوٹی (ایم پی اے)، حافظ حسین احمد، ڈاکٹر فرید احمد پراچہ، علامہ زبیر احمد ظہیر، مولانا امیر حمزہ، مولانا جمشید احمد نورانی، علامہ ابتسام الٰہی ظہیر، پیر سلمان منیر، پیر سیف اللہ چشتی، علامہ عنایت حسین نقوی، علامہ عارف چشتی، حافظ محمد نعمان، مولانا محمد یوسف احرام، مولانا محمد نعیم بادشاہ، منور عباس جعفری، حافظ محمد یوسف احرار، ڈاکٹر شاہد نصیر مصطفائی، میاں اشرف عاصمی ایڈووکیٹ، موولانا محمد اسلم ندیم، مولانا محمد زبیر ورک نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں مطالبہ کیا ہے کہ حکومت جرات اور غیرت ایمانی کا ثبوت دیتے ہوئے امریکی سفیر کو طلب کر کے گستاخانہ مواد پر احتجاج ریکارڈ کرائے کیونکہ دنیا کی کوئی طاقت اللہ تعالیٰ کے سچے و آخری نبی حضرت محمد کی حرمت و ناموس سے بڑھ کر نہیں۔