شہباز شریف تین روزہ نجی دورہ پر لندن پہنچ گئے

لندن (آصف محمود سے) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف 3روزہ دورے پر لندن پہنچ گئے ۔لندن روانگی سے قبل ائر پورٹ پر وزیر اعلیٰ نے پولیس افسروں کو ہدایت کی کہ عیدالاضحی کے موقع پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے جائیں اور عوام کی جان و مال کے تحفظ کےلئے کوئی دقیقہ فروگذاشت نہ کیا جائے۔