امریکہ طالبان مذاکرات ناکام ہوئے تو یہ امریکہ کی ناکامی ہو گی: گریم سمتھ

لندن (تحقیقاتی رپورٹ: خالد ایچ لودھی) امریکی صدر بارک اوباما نے گوانتانامو بے میں قید طالبان کے اہم کمانڈروں کی رہائی پر رضامندی کا اظہار کر دیا ہے اور طالبان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ چار سال قبل اغوا کئے گئے امریکی فوجی سارجنت Bowe Bergdahl کو بھی رہا کر دیں۔ امریکہ کے انٹرنیشنل کرائسز گروپ کے گریم سمتھ نے کہا ہے کہ اگر طالبان اور امریکہ کے مذاکرات ناکام ہو جاتے ہیں تو پھر یہ امریکہ کی بہت بڑی ناکامی ہو گی جو مزید مشکلات کو جنم دے گی۔ اسی طرح میٹ والڈمین جو کہ کینڈی سکول آف گورنمنٹ بارڈورڈ میں فیلو ہیں انہوں نے خدشہ ظاہر کیا ہے اب مستقبل میں امریکہ اور طالبان کے درمیان امن مذاکرات کا امکان مشکل نظر آتا ہے۔