سی ڈے اے ریفرنڈم میں بڑا اپ سیٹ ، چوہدری یاسین گروپ کو 14 سال بعد شکست
اسلام آباد(وقائع نگار) وفاقی دار الحکومت کے ترقیاتی ادارے سی ڈی اے کی یونین کے ریفرنڈم میں بڑا اپ سیٹ ہوا ہے جس میں چودہ سال بر سر اقتدار رہنے والے چوہدری یاسین گروپ کو پیپلزپارٹی کی حمایت یافتہ سی ڈی اے لیبر یونین امان اللہ گروپ نے شکست دے دی ہے غیر حتمی نتائج کے مطابق امان اللہ گروپ نے 549 ووٹوں کی لیڈ سے چوہدری یاسین گروپ کو شکست دے دی ہے غیر حتمی نتیجے کے مطابق سی ڈی اے کی سی بی اے ریفرنڈ م میں پیر کے روز پولنگ کا انعقاد کیا گیا پولنگ صبح آٹھ سے شام پانچ بجے تک بغیر وقفے کے جاری رہی جس میں 12228 مزدروں نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا ہے ابتدائی نتائج کے مطابق سی ڈی اے کی لیبر یونین ( امان اللہ گروپ) نے 5964 جبکہ چودعرہ سال سے سی بی اے رہنے والی سی ڈی اے مزدور یونین (چوہدری یاسین گروپ) 5415 ووٹ حاصل کیے ہیں نے ووٹ حاصل کئے سی ڈی اے ووٹرز میں اکثریت مرد ملازمین کی تھی جبکہ خواتین ووٹرز کی تعدادصرف 350ہے جن کی زیادہ تعدا د شعبہ سینی ٹیشن سے ہے ۔ ریفرنڈ م کے لئے کل 32پولنگ اسٹیشنز قائم کئے گئے تھے جن میں سے 2پولنگ اسٹیشنز خواتین اہلکاورں کے لئے مختص تھے ۔ریفرنڈم کی نگرانی اورپریزائیڈنگ آفیسر این آئی آر سی کے ڈپٹی رجسٹرارنوید کھوکھر نے سرانجام دی ۔سی ڈی اے مزدور یونین چوہدری یاسین گروپ کا انتخابی نشان چاند ستارہ جبکہ لیبر یونین امان اللہ گروپ کا انتخابی نشان شاہین تھا غیر مصدقہ رپورٹ کے مطابق امان اللہ گروپ نے 549 ووٹوں کی لیڈ سے چوہدری یاسین گروپ کو شکست دے دی ہے واضح رہے کہ گزشتہ روز ہونے والے سی بی اے ریفرنڈم میںحصہ لینے والے گروپس کو شہر کی سیاست میں حصہ لینے والی سیاسی جماعتوں کی بھی بھرپور حمایت حاصل رہی ہے کامیاب ہونے والی سی بی اے کو پاکستان پیپلزپارٹی کی حمایت حاصل تھی جبکہ چوہدری یاسین کے خلاف سی بی اے ریفرنڈم میں حصہ لینے والے تمام چھوٹے بڑے دھڑے اس بار متحد تھے گزشتہ روز ہونے والے ریفرنڈم میں پورے شہر میں بڑی گہماگہمی نظر آئی ہے ریفرنڈم کے باعث وفاقی ترقیاتی ادارے میں عام تعطیل کی گئی تھی تاکہ اہلکار اپنا حق رائے دہی استعمال کرسکیں واضح رہے کہ سی ڈی اے میں اسوقت پندرہ ہزار ملازمین برسر روزگار ہیں جبکہ اڑھائی ہزار افسران بھی اتھارٹی میںخدمات سرانجام رہے ہیں۔