پریڈ گراؤنڈ میں جلسے کی تیاریاں‘ بلاول بھٹو اور خورشید شاہ نے معائنہ کیا
اسلام آباد (سپیشل رپورٹ) پی پی پی کے رہنما بلاول بھٹو اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے گزشتہ روز پریڈ گراؤنڈ میں پی پی پی کے منگل کے روز ہونے والے جلسے کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔دونوں لیڈروں نے جلسے میں سٹیج کی تیاری کو بھی دیکھا۔ پیپلز پارٹی نے پانچ دسمبر کے جلسے کے لئے سندھ اور پنجاب سے پارٹی کارکنوں کو جلسہ گاہ تک لانے کے لئے تیاری کر رکھی ہے۔ نوائے وقت کو پارٹی ذرائع نے بتایا کہ پارٹی نے کارکنوں کو جلسہ گاہ تک پہنچانے اور انہیں واپس اپنے شہروں تک لے جانے کے لئے ٹرانسپورٹ کا انتظام کیا گیا ہے۔