سی ڈی اے مزدور یونین کی شکست میں حاجی نواز کھوکھر نے کلیدی کردار ادا کیا
اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) سی ڈی اے میں سودا کار یونین کے تعین کے لئے ہونے والے ریفرنڈم میں سیاسی جماعتوں نے بھی اپنا کردار ادا کیا ہے۔ سابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی اور پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما حاجی نواز کھوکھر نے سی ڈی اے مزدور یونین کی شکست میں کلیدی کردار ادا کیا۔ انہوں نے چودھری یاسین کے مخالف دونوں دھڑوں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کیا۔حاجی نواز کھوکھر‘ چودھری یاسین کی مسلم لیگ (ن) نواز پالیسی سے نالاں تھے۔ انہوں نے دیہی علاقہ سے تعلق رکھنے والے سی ڈی اے کے ملازمین کو چودھری یاسین کے خلاف ووٹ ڈالنے پر آمادہ کیا۔