مکرمی! تاریخ گواہ اور یہ بتاتی ہے کہ پاکستان کے پہلے وزیراعظم لیاقت علی سے لیکر ذوالفقار علی بھٹو اور انکے ضیاالحق سے لیکر وزیراعظم نواز شریف نے دورہ امریکہ ستمبر 2014ء تک جتنے بھی سربراہان حکومت و مملکت جس نے بھی کسی بہانے کوئی غیر ملکی دورہ کیا وہ ناکام سے ناکام تر ہی ہو کر واپس آیا۔ یہ غیر ملکی دورے ہر روز نہیں پڑتے، متحرک اور فعال حکمران عوام سے جان چھڑانے کیلئے پکنک یا سیر سپاٹے کے بہانے کبھی حج و عمرہ، کبھی سرکاری دورہ، کبھی لندن پلان، دوبئی پلان، غیر ملکی ڈیل، رات کے اندھیروں میں احتساب سے طیاروں پر فرار۔ یہ ہیں ہمارے غیر ملکی دورے۔ ہمیں تو کسی نے آج تک بے ضابطہ یا باضابطہ دعوت ہی نہیں دی۔ ہم بن بلائے مہمان کی طرح اس سے پہلے اس کے گھر پہنچے ہوتے ہیں۔ مثلاً خادم اعلیٰ پنجاب کیا لینے جاتے ہیں سرمایہ کاری‘ ان کی اپنی سرمایہ کاری کہاں ہے۔ (ڈاکٹر ارشد فانی ۔ 148 بی، علی ویو گارڈن جی/ آر لاہور کینٹ)
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38