مکرمی! حضور اکرمؐ تمام جہانوں کیلئے رحمت بن کر آئے تھے اور جو مرتبہ اور شان خدا نے آپ کو دی تھی وہ دوسرے انبیاء کرامؑ کو نہ مل سکی۔ اتنے بڑے مرتبے والے نبیؐ اور آپؐ اپنے گھر کا کام خود کرتے تھے۔ غلاموں اور مسکینوں کے ساتھ بیٹھنے اور انکے ساتھ کھانا کھا لیتے تھے اور اگر کوئی بیمار ہوتا تو آپ اُسکی عیادت کو تشریف لے جاتے اور حضور اکرمؐ نے ساری عمر بالکل سادگی سے زندگی گزاری۔ آپؐ صحابہ کرامؓ کے درمیان اس طرح بیٹھتے کہ امتیازی حیثیت کی بنا پر کوئی آپؐ کو پہچان نہ سکتا۔ ہمیں بھی اپنی زندگی اسوۂ حسنہ کے مطابق بسر کرنی چاہئے۔ (صالحہ رحمان ۔ لاہور)
میرے ذہن میں سمائے خوف کو تسلّی بخش جواب کی ضرورت
Apr 17, 2024