مکرمی! بچے تو سب کے سانجھے ہوتے ہیں۔ ان کو تو جنگ کے دوران بھی مارنے کی اجازت نہیں ہوتی ۔ پشاو ر ایک ایسا سانحہ ہے جو ہم صدیوں تک فراموش نہ کرسکیں گے۔ بچے تو ہر ایک خطہ ارض، ہر ثقافت، قوم اور قبیلے، ملک اور دھرتی ریاست اور حتی کہ سیاست میں معصوم ہی گردانے جاتے ہیں۔ بچے ہر مذہب میں پیار اور محبت کے استعارے قرار پاتے ہیں۔ پوری قوم اس قوت پاکستان کی بہادر آرمی کے ساتھ پوری قوت کے ساتھ کھڑی ہے اور ہمارا بھر پور مطالبہ ہے۔ کہ ان درندہ صفت دہشت گردوں اور ان کی پشت پناہی کرنے اور ان کی حمایت کرنے والوں کو بھی کوچن چن کر مارا جائے۔(میر شوکت کاشمیری، شارلٹ نارتھ کیر ولیتا (امریکہ)
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38