مکرمی! وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا تھا کہ میرٹ پر آنے والے طلباء و طالبات کو لیپ ٹاپ دیئے جائیں گے جبکہ ہم ایم اے او کالج سال دوئم کے طلباء و طالبات ہیں۔ ایم اے سال اول میں 60 فیصد نمبر حاصل کئے اور لیپ ٹاپ کیلئے درخواست دی‘ لیکن وہ درخواست کالج نے آگے نہیں بھیجی اور یہ کہہ دیا کہ جب تک سکیم دوبارہ سے شروع نہیں ہوگی اور حکومت نہیں مانگے گی تب تک درخواستیں آگے نہیں بھیجی جائیں گی لہٰذا وزیراعلیٰ پنجاب سے اپیل ہے کہ ہمیں ہماری محنت کا صلہ یعنی لیپ ٹاپ جلد از جلد دیئے جائیں۔ (طلباء و طالبات ۔ ایم اے او کالج)
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024