مکرمی! اسلام میں انصاف کو بہت اہمیت ہے۔ محسن انسانیت حضرت محمدؐانصاف کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑا انصاف انسانیت کا بنیادی رکن ہے انصاف کے بغیر انسانیت مکمل نہیں ہوتی ہے انصاف کے بغیر سکول، کالج، دفاتر، یونیورسٹیاں، ملیں، کارخانے، کاروبار، کھیتی باری، رسم رواج، عدالتیں، تجارت، خوراک، حکمرانی گویا کہ انصاف انسانیت کا اہم ترین جذبے انصاف دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت ہے جس ملک میں انصاف نہ ہو وہ ملک ایک جنگل ہے اور اس میں رہنے والے حیوان ہیں انصاف روتے ہوئوں کو ہنساتا ہے۔ بے آسرا لوگوں کو سہارا بنتا ہے بیماروں لوگوں کو سکون بخشتا ہے۔ انصاف، جھوٹ، دھوکہ، مکاری، بددیانتی، کینہ پروری، بے حیائی بے عزتی کا راستہ روکتا ہے۔ انصاف ایسی تلوار ہے جو ناانصافی، بددیانتی، بدنیتی، لالچ، فرعونیت، ظلم کو نیست نابودکرتی ہے انصاف کے بغیر معاشرہ بے معنی ہوکر رہ جاتا ہے جس طرح جسم بغیر لباس کے ہو انصاف ہی انسان کونیکی کی راہوں کا راستہ دکھاتا ہے جس ملک میں انصاف نہ ہو وہ ملک تباہ و برباد ہوجاتا ہے۔ (مسعود حیات لاہور)
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38