مکرمی! اسلامیہ جمہوریہ پاکستان کا معرض وجود میں آنا ایک معجزہ ہے اور رب العزت کے فضل و کرم سے کسی نعمت عظمیٰ سے کم نہیں ہے۔ قائداعظم کی ولولہ انگیز قیادت جرأت اور فراست علامہ اقبال کی سوچ اور غورو فکر اور کارکناں تحریک پاکستان کی ہر خلوص انتھک جدوجہد انتہائی محنت اتحاد اور نظم و ضبط کا نتیجہ ہے ہندوبنیا کی درفطنی یہ تھی ہندوستان کی زمین صرف ہندو کی ملکیت ہے مسلمانوں کو ہماری ملازمتکیلئے پیدا کیا گیا ہے ان کے پاس جونیئر کلرک نائب قاصد مزدور سیل مین وغیرہ سے کوئی بڑا عہدہ نہیں ہونا چاہیے کیونکہ یہ ہمارے غلام ہیں پاکستان میںرہنے لینے والوں کو رب العزت کا شکر گزار ہونا چاہیے آج جو کوئی پاکستان میں جس مقام پر بھی ہے یہ سب پاکستان کا صدقہ ہے۔ ایک اطلاع کے مطابق پتہ چلا ہے کہ حکومت پاکستان کارکناں تحریک پاکستان کو ایک ویران سنسان اور بے آباد جنگل میں 3مرلہ پلاٹ فی کس دینا چاہتی ہے حکومت کی خدمت میں مودبانہ التماس ہے کہ یہ تحفہ یا انعام حکومت کے کارزدوں کو مبارک ہو۔ حکومت کو معلوم ہونا چاہیے کہ کارکناں تحریک پاکستان اس وقت ضعیف العمری کی زندگی گزار رہے ہیں۔ وہ جہان بھی ہیں اور جس حال میں بھی ہیں اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے گزر اوقات کررہے ہیں۔ وہ حکومت کے اس امان کے محتاج نہیں ہیں۔ اس وقت جو لوگ برسر اقتدار ہیں۔ وہ اس دوران جبکہ تحریک پاکستان چل رہی تھی وہ اسوقت پیدا بھی نہیں ہوئے تھے ان سب کو پاکستان میں پیدا ہونے والوں کو کیا معلوم کہ پاکستان کیسے معرض وجود میں آیا۔ جن کو مفت میں بنا بنایا پاکستان مل گیا ان کو پاکستان کی کیا قدر ہوسکتی ہے ۔
کنالوں میں ایکڑوں میں رہنے والے تحریک کے کارکنوں کی اتنی معمولی قیمت نہ لگائیں
(محمد خورشید انور بغدادی لاہور)
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024