مکرمی! محرم الحرام کے دوران ملک بھر میں حکومتی سطح پر فول پروف سکیورٹی انتظامات ترجیحی بنیادوں پر کرکے شرپسند عناصر کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملادیا جائے۔ ہر باشعور اور محب وطن شہری ایام محرم الحرام کے دوران شرپسند عناصر اور مشکوک لوگوں پر کڑی نظر رکھتے ہوئے مقامی پولیس اور انتظامیہ کو ان سے بروقت آگاہ سے روکا جاسکے۔ اس حرمت والے مہینے میں تمام مالک کے علماء کرام اشتعال انگیزتقاریر سے اجتناب کریں جبکہ منافرت پھیلانے والے لٹریچر کی روک تھام کیلئے سخت قانونی اقدامات کئے جائیں اور لائوڈ سپیکر اور وال چاکنگ پر پابندی کے قانون پر سختی کیساتھ عملدرآمد کرایاجائے (ابو سعیدیہ سید جاوید، چوہدری محمداکمل چیمہ، سیالکوٹ)
میرے ذہن میں سمائے خوف کو تسلّی بخش جواب کی ضرورت
Apr 17, 2024