مکرمی! اللہ تعالیٰ اس قوم پر رحم کرے جس کے حکمرانوں اور سرمایہ داروں کو اپنے قارونی خزانوں کے بعد بھی غربت کا خوف رہتا ہے کہ ٹیکس دینے سے دولت میں کمی نہ آجائے۔ اللہ تعالیٰ تجھ سے رحم کی دعا اور درخواست ہے اس قوم کی غریبی پر رحم فرما کہ یہ لوگ پانامہ کی ٹیکس فری جنت سے زیادہ اس ملک کو سنواریں جسے یہ لوگ اپنی سیاسی تقریروں میں جنت سے کہیں بڑھ کے حسیں اور جنت نظیر کہتے ہیں۔ قوم سال بھر سے اس قدر پانامہ پانامہ سن ر ہی ہے کہ اتنا ذکر تو پاکستان کا اس عرصے میں نہ ہوا ہو، ٹی وی پروگرام، مخالفین کے سیاسی جلسے، عدالتیں سب اسی نام سے گونجتی رہی ججز کی زبانی تاریخی فیصلوں کی نوید بھی سنائی گئی اور جب فیصلہ آیا تو ’’ایک اور‘‘ جے آئی ٹی بنانے کا اعلان ہوا دونوں طرف سے فریقین نے مٹھائیاں بانٹی اور قوم مزید کنفیوز ہوگئی وہ جن کے کان یہ نام سن سن کر پک چکے تھے اور فیصلے کے ذریعے نجات چاہتے تھے لیکن اس بار اس جے آئی ٹی کو جس طرح بنایا گیا ہے اور اختیارات تفویض کئے گئے ہیں اور سپریم کورٹ کی طرف سے اسے جو تعاون حاصل ہے اس میں یہ توقع کی جاسکتی ہے کہ فیصلہ مبنی برانصاف ہوگا۔ (نغمہ حبیب)
میرے ذہن میں سمائے خوف کو تسلّی بخش جواب کی ضرورت
Apr 17, 2024