فاروق آباد کے مسائل

ایڈیٹر  |  ڈاک ایڈیٹر
فاروق آباد کے مسائل

مکرمی! حکومت پاکستان آج بے شمار مسائل سے دوچار ہے جن سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لئے شب و روز ہمہ تن گوش ہے۔ آپ کی وساطت سے حکومت پنجاب سے گزارش ہے کہ فاروق آباد شہر جس کی آبادی دو سے تین لاکھ تک ہے شہر کی تین یونین کونسلز ہیں اور باقی مضافات میں ہیں فاروق آباد سے گزرنے والا مین لاہور سرگودھا روڈ ہے جس پر تجاوزات کی بھرمار ہے اور ٹریفک حادثات کا یہ عالم ہے کہ گذشتہ چند ہفتوں میں بیسیوں اموات ہو چکی ہیں جن میں نوجوان اور بوڑھے شامل ہیں اور گذشتہ روز ایک پولیس آفیسر ملک ارشد بھی وفات پا گئے ہیں ان حادثات کی وجہ یہ ہے کہ PARCO (ریفائنری) سے لے کر ہیڈ قادرآباد بلوکی کی لنک نہر میں جو فاروق آباد سے گزرتی ہیں تقریباً ایک سے دو کلومیٹر کا فاصلہ ہے جس پر اگر سنگل فٹ پاتھ بنا دیا تو دو رویہ سڑک پر ٹریفک تقسیم ہونے سے حادثات یقیناً ختم ہو جائیں گے کیونکہ اب ٹریفک کی زیادتی سے اکثر فاروق آباد لاری اڈا جس کے دونوں اطراف مارکیٹیں بھی موجود ہیں اکثر ٹریفک کئی کئی گھنٹے جام رہتی ہے اور وہاں سے پیدل گزرنا بھی محال ہوتا ہے۔ شیخوپورہ کی انتظامیہ سے گزارش ہے کہ اتنے میں شہر کو نظر انداز نہ کیا جائے اور جلد از جلد اس سڑک کی توسیع کی جائے اور فٹ پاتھ بنایا جائے تاکہ لوگ بآسانی سفر کر سکیں اور حادثات ختم ہوں اور قیمتی جانوں کا ضیاع نہ ہو اور شہر میں داخل ہونے والی ٹریفک شرقاً غرباً اپنی اپنی اطراف پر گامزن رہے۔  (محمد کاشف شاہ فاروق آباد)