اقتصادی راہداری منصوبہ سیاسی جماعتوں کا اتفاق

ایڈیٹر  |  ڈاک ایڈیٹر
اقتصادی راہداری منصوبہ سیاسی جماعتوں کا اتفاق

مکرمی! وزیراعظم نواز شریف کے زیِر صدارت منعقد کانفرس میں تما م سیاسی جماعتوں کی شرکت اور اُن کی جانب سے اس منصوبہ کی منظوری دینا ملکی ترقی کی طرف ایک اہم اور مثبت قدم ہے اِس منصوبہ کی نِگرانی کے لیے پارلیمانی پارٹی قائم کرنے اور صوبوں کی خدشات دور کرنے کے لیے ورکنگ گر وپس تشکیل دینے کا فیصلہ اِس  منصوبے کی بروقت اور شفاف تکمیل کو یقینی بنائے گا ۔اِس  منصوبہ پر تمام سیاسی جماعتوں کا اتفاق رائے حاصل کرنا بلا شبہ وزیراعظم اور اُن کی ٹیم کا ایک قابل داد کار نامہ ہے۔  (عارفہ شارق۔ لاہور)