’’پے اینڈ بیلنس رپورٹ کہاں تیار ہو رہی ہے‘‘

مکرمی! وفاقی وزیر نوید قمر نے فرمایا ہے کہ پے اینڈ بیلنس کمشن کی رپورٹ آنے پر سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں دسمبر 2009ء میں ردوبدل کیا جائے گا۔ میں آپ کی وساطت سے یہ جاننا چاہتا ہوں کہ یہ پے اینڈ بیلنس کمشن کیا غیر ممالک میں بیٹھا ہوا اپنی رپورٹ تیار کر رہا ہے حالانکہ بجٹ کے اعلان سے کافی پیشتر حکومت کا بیان آیا تھا کہ سابق گورنر سٹیٹ بنک کی سربراہی میں پے اینڈ بیلنس کمشن بنا دیا گیا جو سرکاری ملازمین کی تنخواہوں کے بارے میں اپنی رپورٹ پیش کرے گا۔
(شیخ محمد اشرف - پنشنرز PTCL اندرون لوہاری گیٹ قصور)