ڈی جی ایل ڈی اے صاحب ٗ درخواست کہاں گئی؟

مکرمی: جوبلی ٹائون جوکہ عرصہ 13 سال سے آباد نہیں ہو سکی۔ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی متعدد بار کوششوں کے باوجود اس کے ترقیاتی کام ادھورے پڑے ہیں۔ میں نے اپنے پلاٹ 366۔ ڈی بلاک کا قبضہ لینے کیلئے درخواست نمبر 1604 مورخہ 22 جون 2009ء کو جمع کرائی۔ ڈی جی ایل ڈی اے نے کھلی کچہری میں وعدہ کیا کہ جلد قبضہ دلایا جائے گا مگر ایک ہفتہ گزر جانے کے باوجود ون ونڈو سے درخواست ہی غائب ہے۔ کیا ڈی جی کے احکامات کو اس طرح ہوا میں اڑا دیا جائے گا۔ ڈی جی ایل ڈی اے سے التماس ہے کہ ون ونڈو پر درخواستیں جمع کرانے کو سہولت کیلئے اُن کا فالو اپ بھی کیا جائے کیونکہ دھوپ میں جوہر ٹائون کے دفتر جانا بڑا مشکل ہے۔
(مسمات صائمہ انفاس مالک 366/D (جوبلی ٹائون) 0333-4253761)