سمن آباد لاہور میں شناختی کارڈ کا حصول عذاب بن گیا

مکرمی ! سمن آباد لاہور یونین کونسل 106 میں شناختی کارڈ کا حصول ایک عذاب بن گیا ہے۔ خواتین اور مرد حضرت صبح فجر کی اذان کے وقت لائنوں میں لگ جاتے ہیں تاکہ ٹائم پر باری آ سکے مگر دوسری طرف صورت حال یہ ہے کہ اس شدید گرمی کے موسم میں نہ ہی کوئی سایہ کا انتظام ہے اور نہ ہی پانی کا انتظام۔ شدید گرمی اور دھوپ میں لوگ پیاس سے بے حال ہو جاتے ہیں۔ اتنا زیادہ رش ہونے کے باوجود کوئی سکیورٹی کا انتظام نہیں ہے۔ علاقے کے سینکڑوں مکینوں نے حکومت وقت اور خاص طور پر نادرا حکام سے اپیل کی ہے کہ اس صورتحال کا فوری نوٹس لیا جائے۔ (سید رفاقت علی ۔ سمن آباد لاہور‘ 4325061۔ 0333)