مکرمی! یہ اصول اس کائنات کے مالک خالق و رزاق نے مسلمہ طور پر واضح کر دیا ہے کہ مسلمان چاہے وہ گیا گزرا مسلمان کیوں ہی نہ ہو ذہنی جسمانی انفرادی یا اجتماعی طور پر کوئی چھوٹی یا بڑی طاقت اس سے زیادہ دیر تک اپنا جبری تسلط و قبضہ برقرار نہیں رکھ سکتی۔ چلو مانا کہ وزیر اعظم نواز کو تو علم نہیں ہندو بنیاء کو ضرور علم ہے کہ جس قوم نے خود ہزار سال تک ہندو پر حکومت کی ہے۔ باقی وہی بات نواز شریف اگر کسی کام کے ہوتے تو پہلے مسئلہ کشمیر حل کرواتے پھر امریکہ کی مسلط کردہ دہشت گردی کے خلاف جنگ جیتنے کی بات کرتے۔ جب تک ہم اور ہماری فوج بھارتی کشمیر کو بھی نیشنل ایکشن پلان میں شامل نہیں اس وقت تک بھارتی فوج کا ہاتھ مڑورا نہیں جا سکتا۔ ڈاکٹر محمد ارشد فانی - لاہور کینٹ)
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024