مکرمی! ’’اووربلنگ اور غریب عوام‘‘ کے عنوان سے مورخہ 29 اگست 2014ء کے روزنامہ نوائے وقت میں شائع ہونے والے خط بنام مدیر میں واپڈا کو اوور بلنگ کا ذمہ دار قرار دیا گیا ہے۔ اس حوالے سے وضاحتاً عرض ہے کہ پاور سیکٹر میں اصلاحات 2007ء میں واپڈا کے پاور ونگ کی تنظیم نو کے بعد واپڈا کا دائرہ کار صرف ڈیموں اور نئے پن بجلی گھروں کی تعمیر اور موجودہ پن بجلی گھروں کے آپریشن اور انتظام تک محدود ہے۔ سرکاری شعبہ میں پن بجلی کی پیداوار کے علاوہ بجلی کے دیگر تمام معاملات‘ بشمول اووربلنگ وغیرہ اب واپڈا کے دائرہ کار میں شامل نہیں ہیں۔ لہذا بجلی کے معاملات میں واپڈا کو مورڈ الزام ٹھہرانا درست نہیں۔ (محمدعابد رانا ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز‘ واپڈا)
بانی تحریکِ انصاف کو "جیل کی حقیقت" سمجھانے کی کوشش۔
Apr 19, 2024