مکرمی! ایک اخباری رپورٹ کیمطابق چنیوٹ کے قریب رجوعہ کے تابنے کے ذخائر کے 915 ارب ڈالر پر مبنی منصوبے میں فراڈ کا انکشاف ہوا ہے جس میں کئی اہم سیاسی اورافسر شاہی کی با اثر طاقت ور شخصیات کے نام شامل ہیں۔ چنیوٹ میں معدنی ذخائر کی دریافت پر ملک میں بڑی خوشی کا اظہار کیا گیا تھا اور وزیراعظم نے چنیوٹ میں اس منصوبے کے افتتاح کے موقع پر قوم کو ترقی و خوشحالی کی نوید سنائی تھی۔ بدقسمتی سے اگر یہ منصوبہ بھی کرپشن کی زد میں ہے تو حکومتی گورننس کہاں ہے؟ کرپشن کے ناسور نے ملک بھر میں تشویشناک حد تک اپنی جڑیں پھیلا رکھی ہیں۔ کوئی جگہ اس سے محفوظ نہیں‘ جس ادارے، محکمے میں تحقیقات کا ڈول ڈالیں، کرپشن اور بدعنوانی کی انوکھی اور ناقابل یقین داستانیں سامنے آتی ہیں۔ حسن اتفاق سے ملک میں اس وقت کرپشن کیخلاف تحقیقات کیلئے ایک سازگار فضا بنی ہوئی ہے اسلئے کسی بھی ادارے میں موجود کرپٹ افراد کیخلاف بلا امتیاز سخت اقدام کئے جانے چاہئیںاور وزیر اعظم خود اس معاملے کا نوٹس لیں تاکہ ملک کے رگ و پے سے کرپشن کا زہر نکال کر اسے ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کیا جا سکے۔ اس سے ہی وزیراعظم کا پاکستان کوایشیاء کا ٹائیگر بنانے کا خواب شرمندہ تعبیر ہو سکتا ہے۔ (ملک محمد عقیل ارشاد، لاہور)
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38