وزیر اعظم کا کڑوا سچ مگر وقت کی ضرورت

مکرمی! وزیر اعظم نے اسلام آباد میں گزشتہ روز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک سے فرقہ وارانہ فساد کیلئے لا¶ڈ سپیکر کا غلط استعمال ہے،جس پر مختلف مکاتب فکر کی تنظیموں نے اپنے رد عمل کے طور پر ملا جلا رد عمل بھی ظاہر کیا ہے مگر کیا یہ وزیر اعظم کا کڑوا سچ نہیں ہے؟ کہ لا¶ڈسپیکر کا بے دریغ استعمال ہی فساد کی جڑ ہے اور اگر یہ سچ ہے تو تمام مکتب فکر کے لوگوں کو اسکی مخالفت کی بجائے فرقہ وارانہ جذبات کو ہوا دینے کیلئے اپنی من مانی یا من پسند تشریحات لا¶ڈ سپیکر کے ذریعہ نہ پھیلائیں۔(مسعود خان نیازی )