انجمن حمایت اسلام ....(جسٹس راجہ افراسیاب خان‘ اعزازی نائب صدر انجمن حمایت اسلام)

ادارہ ہے انجمن حمایت اسلام
ہوتے ہیں وہاں اچھے اچھے کام
آتے ہیں وہاں ہر قسم کے مسلمان
پاتے ہیں ادھر نان مسلم بھی آرام و اطمینان
علوم کا بن گیا ہے یہ گہوارہ
اسلام نے ہے‘ اس کو سنوارا
غریبوں کا ہے یہ مددگار
اللہ ہے ہم سب کا پروردگار
دیتا ہے ادارہ روح کو تازگی
خوب ہوتی ہے وہاں اللہ کی بندگی
انجمن کے اراکین ہیں سب دیندار
مناتے ہیں وہ دل سے اسلام کے تہوار
حقوق کی کرتے ہیں وہ پاسداری
ہوتی ہے یہ دراصل جنت کی راہداری
پڑھتے ہیں وہاں غریبوں کے یتیم بچے
بن جاتے ہیں وہ جہاں پاکستانی سچے
خوب چلتے ہیں انجمن کے ادارے
بچے ہیں یہ خوبرو قوم کے پیارے
مرتے دم تک انجمن کا رکن ہے افراسیاب
یہی ہے عزت میرے لئے بے حساب