مکرمی! ہم تین بہن بھائی تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ تینوں نے نمایاں کامیابی حاصل کی۔ میں نے میٹرک میں 847نمبر حاصل کئے اب بی ایس سی کی طالبہ ہوں۔ میرے بھائی سید صولت عباس نے میٹرک اینول 2014ء میں فیڈرل بورڈ سے 873نمبر حاصل کئے۔ میری بڑی بہن سیدہ عطیہ بتول نے بی کام کے امتحان اینول 2013ء میں 923 نمبر حاصل کئے جو کہ اب ایم کام کی تعلیم حاصل کر رہی ہیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے ہم تین بہن بھائیوں کی درخواست ہے کہ ہم میں سے کسی ایک کو بھی لیپ ٹاپ نہیں دیا گیا۔ ہمارے والد صاحب واہ فیکٹری میں ملازم ہیں۔ ہمیں خادم اعلیٰ پنجاب کے اس ’’تحفے‘‘ سے ابھی تک محروم کیوں رکھا گیا ہے۔ ہماری ان سے درخواست ہے کہ ہم تینوں بہن بھائیوں کو لیپ ٹاپ سے نوازا جائے جو کہ ہمارا حق بھی بنتا ہے۔ ہم وزیر اعلیٰ پنجاب کی کامیابی کیلئے مزید دعا گو ہونگے۔ (سیدہ کشف بتول، سیدہ عطیہ بتول، سید صولت عباس واہ کینٹ)
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024