ڈائریکٹر جنرل واسا کے نام

ایڈیٹر  |  ڈاک ایڈیٹر

مکرمی! فاطمہ جناح میڈیکل کالج کے گیٹ کے ساتھ جیری ویزا آفس پر تقریباً ایک ماہ سے پانی کا پائپ لیک کر رہا ہے۔ کسی واسا حکام یا حکومت کے عہدیدار نے اس طرف توجہ نہیں دی ہے کیونکہ جب نمازی نماز پڑھنے مسجد میں جاتے ہیں تو تیز رفتار گاڑیاں گزرتی ہیں تو نمازیوں کے کپڑے بھی خراب ہو جاتے ہیں۔ مہربانی کر کے پانی کے پائپ کو ٹھیک کیا جائے۔ (چیئرمین مسائل کمیٹی ناظم شوکت)