جناب وزیراعلیٰ سے اپیل

ایڈیٹر  |  ڈاک ایڈیٹر

مکرمی! سائل جناب خادم اعلیٰ کی نظر خصوصی طور پر بادامی باغ کے علاقے بدر کالونی کی طرف مبذول کروانا چاہتاہے۔ جہاں کے غریب رہائشی اذیت کا شکار ہیں جگہ جگہ کچرے ڈھیر کوڑا کرکٹ گلیاں ٹوٹ پھوٹ کا شکار پانی گیس نہ ہونے کے برابر اور بجلی کے بارے تو جناب کو علم ہی ہے خصوصی طور پر بدر کالونی کے اندر کی گلیاں اور اس میں موجود 5-4 کنال کے پارک جسے جنازگاہ کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے لیکن اس میں بھی کوڑے کے ڈھیر لگے ہیں قبرستان بالکل ساتھ ہی ہے۔ اگر اس پارک کو صاف کروایا جائے جہاں عملہ صفائی نے کبھی آنا گوارہ ہی نہیں کیا ایک عدد ٹیوب ویل لگا دیا جائے تو نہ صرف بدر کالونی بلکہ گردونواح کے علاقے کو بھی پانی میسر ہو جائے گا۔جناب سے التماس ہے کہ خصوصی نوٹس لیتے ہوئے کبھی بدر کالونی بادامی باغ ضرور تشریف لائیں۔(خورشید انور ،بدر کالونی بادامی باغ، 0345-4228770 )