بڑے ٹرانسفارمر کی فراہمی

ایڈیٹر  |  ڈاک ایڈیٹر

مکرمی! غلہ منڈی پاک پتن بازار میں ٹرانسفارمر جل جانے اور بار بار درست کروا کر لگانا معمول بن چکا ہے بجلی کی بندش سے روزے شدید گرمی، رات کی تاریکی میں سحری کی دشواری کے علاوہ شیر خوار بچوں کی آہ و بکا ناقابل حد سے تجاوز کر گئی ہے۔ جبکہ صدائے احتجاج پر بھی کسی کے کان پر جوں تک نہیں رینگتی۔ ارباب اختیار سے التماس ہے کہ غلہ منڈی بازار کے باسیوں کو مرمت شدہ کی بجائے زیادہ وولٹیج والا ٹرانسفارمر مہیا کیا جائے۔ (رب نواز صدیقی۔ مکان نمبر 3628 گورنمنٹ الہدیٰ گرلز ہائی سکول غلہ منڈی پاکپتن)